۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سیدحسین مومنی

حوزہ / حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: قرآن کریم کی تلاوت، اس کے معانی کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ہر درد کا علاج ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں خطاب کرتے ہوئے کہا: قرآن کریم اور روایات معصومین علیہم السلام ہمارے تمام مصائب اور مشکلات کو دور کرنے والی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: قرآن مجید اور اہل بیت علیہم السلام کی روایات سے اخذ کردہ دینی ہدایات پر توجہ نہ دینا ان تمام بیماریوں کے رونما ہونے کا بنیادی سبب ہے جن سے آج انسان اور معاشرہ دوچار ہے۔

حوزہ علمیہ کے استاد نے کہا: قرآن کریم کی تلاوت، اس کے معانی کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا تمام انسانی دردوں کا علاج ہے۔ دوسری طرف معرفت، محبت اور ولایت اہل بیت(ع) کی قبولیت کہ جس کی علامت ان کے دشمنوں سے اظہارِ برائت ہے، اگر اس کا ادراک ہو جائے تو وہ انسان کو گمراہی اور ضلالت سے نجات دیتے ہیں۔

حجت الاسلام والمسلمین مومنی نے سورہ آل عمران کی آخری آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: یہ آیت مادی اور معنوی لحاظ سے انسان کے لئے ایک جامع اور کامل ہدایت ہے۔ اس کے مطابق دنیا اور آخرت میں نجات صبر کرنے اور دوسروں کو صبر کی تلقین کرنے، ایک دوسرے سے حسنِ ارتباط اور تقوا اختیار کرنے سے حاصل ہوتی ہے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .